کروڑوں کا گھر، گاڑی، سونا، ڈھیروں دولت اور ۔۔ دنیا کے ان خوش نصیب بچوں کو امیر ماں باپ سے وراثت میں کیا کیا ملے گا؟

image

بالی وڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے حال میں ہی اپنے گھر ننھے مہمان کے آنے کی خوشخبری سنائی ہے۔ جہاں ان کے مداح اس خبر پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہیں یہ جاننے کے لئے بھی بے چین ہیں کہ ان کا بچہ پیدائش سے ہی کتنا رئیس ہوگا۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم چند ایسی جوڑیوں کا ذکر کریں گے جن کے بچوں کو دنیا میں آتے ہی وہ تمام چیزیں مل گئیں جن کا ایک عام آدمی صرف تصور ہی کرسکتا ہے۔

رنبیر اور عالیہ کا ہونے والا بچہ

چاہے لڑکا ہو یا لڑکی مگر ان دونوں کا بچہ کافی خوش نصیب اس لیے ہوگا کیونکہ اس کے ماں اور باپ دونوں ہی بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکار ہیں۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا خاندان کافی نسلوں سے اداکاری اور ہدایت کاری کے شعبے سے وابستہ ہے جس کہ وجہ سے صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں انھیں شہرت حاصل ہے۔ رنبیر اور عالیہ کے پاس روپے پیسے، کروڑوں کے کئی بنگلے اور قیمتی گاڑیاں موجود ہیں جن سے ان کا آنے والا بچہ مستفید ہوسکے گا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا

شعیب ملک پاکستان کے مشہور کرکٹر ہیں اور ثانیہ مرزا بھارت کی مقبول ٹینس اسٹار اس وجہ سے دولت، شہرت ان کے گھر کی بھی باندی ہے۔ ان دونوں کا بیٹا ازعان مرزا ملک ہے جو اگرچہ ابھی کافی چھوٹا ہے لیکن ماں باپ کی شہرت کی وجہ سے ننھے ازعان کو بھی خوب شہرت ملی ہے۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور

سیف علی خان نواب خاندان کے چشم و چراغ ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بھی کپور خاندان کی بیٹی ہیں اور نمبر ون اداکارہ مانی جاتی ہیں اسی وجہ سے ان کے دونوں بیٹوں تیمور اور جے کو میڈیا بے پناہ توجہ دیتا ہے اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ دولت، روپیہ، پیسہ، شہرت ہر شے جیسے ان خوش نصیب بچوں کے گھر کی باندی ہے۔ سیف علی خان کے پہلی اہلیہ سے دو بچے اور بھی ہیں جو ان کی دولت میں برابر کے وارث ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.