زندگی میں ایک بار خانہ کعبہ میں اذان دینا چاہتا ہوں ۔۔ عاطف اسلم حج کے وقت کس بات پر افسردہ ہو گئے تھے؟ ان سے متعلق دلچسپ معلومات

image

مشہور شخصیات اپنے دلچسپ انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ اپنی منفرد خواہشات کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور گلوکار عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے مشہور ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، جبکہ حال ہی میں عاطف اسلم نے ڈرامے میں بھی جاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی بدولت اب ناظرین انہیں ایک اداکار کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔

اپنی صلاحیتوں اور آواز کی بدولت پزیرائی حاصل کرنے والے گلوکار نے دنیا کو اس وقت حیرت میں مبتلا کر دیا تھا جب انہوں نے کوک اسٹوڈیو میں تاجدار حرم پڑھا تھا، اور پھر اللہ کے نام جس نے ان کی شہرت میں چار چاند لگا دیے۔

عاطف اسلم نے دنیا کی خوشی حاصل کی ہے، مگر اب بھی ان کے دل میں ایک خواہش بستی ہے، جس کے لیے وہ اب بھی بے تاب ہیں۔

عاطف کی خواہش ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں اذان دیں، زندگی میں ایک بار یہ لمحہ محسوس کرنا چاہتے ہیں جو کہ ان کے دل کو راحت بخش دے۔

دوسری جانب کرونا دور میں عاطف اسلم کی جانب سے گھر کی بالکونی سے اذان دی گئی تھی، جسے سوشل میڈیا صارفین سمیت تمام پاکستانیوں نے کافی سراہا بھی اور پسند کیا تھا۔

عاطف اسلم نے حج کا فریضہ بھی ادا کیا ہے، 2019 میں جب وہ حج کے لیے جا رہے تھے وہ ایک پیغام بھی دیتے ہوئے گئے، جس میں انہوں نے کہا کہ اس زندگی میں بہت کچھ رکھا ہے، صرف شہرت اور پیسہ ہی نہیں ہوتا۔

حج کے موقع پر عاطف نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑا تھا، ان کے لیے بھی خاص دعا کی تھی۔ کشمیر میں بھارتی ہٹ دھرمی اور انسانیت سوز واقعات پر عاطف اسلم بھی رنجیدہ تھے، عاطف کا کہنا تھا کہ میں کشمیریوں پر جاری ظلم کی شدید مذمت کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کشمیریوں پر اپنا رحم فرمائے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.