اوورایکٹنگ کی انتہا۔۔۔مداح جھنجھلا اٹھے، اتنے مجبور ہو تو وِلاگنگ چھوڑ دو! رجب بٹ کو طنزیہ مشورے

image

لندن میں مقیم پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ تقریباً 80 لاکھ سبسکرائبرز رکھنے والے رجب بٹ پہلے ہی پاکستان میں بیٹنگ ایپس کی پروموشن کے الزامات کے بعد ملک چھوڑ کر برطانیہ جا چکے ہیں جب کہ ان کا پورا خاندان والدین، بہن، بیوی اور بیٹا اب بھی پاکستان میں مقیم ہے۔

حال ہی میں رجب بٹ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کی یاد میں انتہائی جذباتی انداز اپنائے نظر آئے۔ ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کبھی دوستوں سے جیلسی محسوس نہیں کرتے تھے لیکن اب انہیں لاہور میں دوستوں کی خوشگوار زندگی دیکھ کر حسد ہونے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دوست پاکستان میں گھوم پھر رہے ہیں باہر کھانا کھا رہے ہیں، گاڑی چلا رہے ہیں اور مِل بیٹھ کر محفلیں جما رہے ہیں جب کہ وہ تنہائی کا شکار ہیں۔

رجب بٹ نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں بہت زیادہ مس کرتا ہوں، حد ہو گئی ہے کچھ نہ کچھ تو توڑ دوں گا۔ میں نے کبھی ایسا محسوس نہیں کیا لیکن اب دوستوں سے جیلسی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چھوڑنے سے پہلے وہ کبھی اپنے دوستوں سے اتنے عرصے تک دور نہیں رہے تھے۔

رجب بٹ کی اس جذباتی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا ہے۔ صارفین نے انہیں ہمدردی حاصل کرنے کے لیے "اوورایکٹنگ" کا الزام بھی دیا۔

کسی نے کہا کہ ہمدردی لینے کے لیے اوور ایکٹنگ بند کرو، اب کسی کو اثر نہیں ہوتا۔اتنے مجبور ہو تو وِلاگنگ چھوڑ دو!

کئی صارفین نے یہ بھی کہا کہ جتنی عزت تھی ساری اپنے ہاتھوں خراب کر لی۔رونا دھونا بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔کسی نے کہا کہ رجب بٹ کو اب یہ احساس ہو رہا ہے کہ زندگی ان کے بغیر بھی چل رہی ہے۔

رجب بٹ پچھلے کئی مہینوں سے بیرونِ ملک موجودگی اور تنازعات کے باعث سوشل میڈیا پر مسلسل توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان کے وائرل بیانات، جذباتی ویڈیوز اور مبالغہ آرائی پر مبنی کنٹینٹ عوامی ردعمل اور طنز و مزاح کا باعث بنتا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US