“یہ کون سی انگریزی تھی بھائی؟”
“احساسِ کمتری کو کمپلیکشن بول دیا؟”
“ایک لفظ نے پوری ویڈیو کا جنازہ نکال دیا!”
“ذرا سا لفظ ٹھیک بول لیتے تو مذاق نہ بنتا!”
انگریزی کا ایک لفظ بولا نہیں جاتا اور خود کو ڈاکٹر کہتی ہیں
“یہ انگریزی سن کر تو کان ہی بند ہو گئے!”
ڈاکٹر نبیہا علی خان اور ان کے شوہر کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک اور طوفان کھڑا کردیا ہے۔ نبیہا، جو پہلے ہی رشتوں کے مشوروں، مردوں کے حق میں گفتگو اور اپنی تیز زبان کی وجہ سے مشہور ہیں، اپنی شادی کے بعد مزید خبروں میں ہیں۔ وہ اپنے شوہر حارس کھوکھر کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہی تھیں جب انہوں نے ایک ویڈیو میں کہا کہ لوگ ان کا نام صرف اس لیے استعمال کرتے ہیں کہ انہیں پتہ ہے وہ جہاں ہوں لوگ انہیں ہی بہتر سمجھیں گے۔ اس بات پر ان کے شوہر نے تائیدی انداز میں کہنا چاہا کہ دوسروں کو احساسِ کمتری ہوتا ہے مگر غلطی سے جملہ یوں بول دیا: “INFERIORITY COMPLEXION”۔ بس پھر کیا تھا، یہ ایک لفظ پورے انٹرنیٹ پر جگتوں کا نیا سامان بن گیا۔
صارفین نے نہ صرف اس لفظ کو پکڑ کر میمز بنائیں بلکہ نبیہا کے ناقدین کو بھی ایک اور موقع مل گیا کہ وہ جو چاہیں کہہ ڈالیں۔ معمولی غلط تلفظ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ایک لمحہ بھی پوری کہانی کا رخ بدل سکتا ہے۔