اچانک حجاب کرنا شروع کیا اور پھر چھوڑ دیا.. خواب میں کیا دیکھا تھا؟ نوشین شاہ نے پورا واقعہ بتا دیا

image

"مجھے ایک خواب آیا تھا جس میں مَیں اپنے بڑے بھائی اور امی کے ساتھ کھڑی تھی۔ ہم چل رہے تھے کہ مجھے ایک آواز سنائی دی، 'اگر تم نے اپنا سر ننگا کیا تو فرشتے تمہیں چھوڑ دیں گے۔' مَیں بیدار ہوئی، فوراً اپنا دوپٹہ اٹھایا اور تقریباً چار مہینے تک اسے اوڑھے رکھا۔ میں اسے ہر شوٹ پر پہن کر جاتی تھی، یہ ہر وقت میرے ساتھ ہوتا تھا لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ میں دوہری زندگی گزار رہی ہوں, ایک کام پر اور ایک گھر پر۔ کام پر مَیں مکمل طور پر ماڈرن ہوتی اور گھر آ کر مَیں سکارف کے ساتھ ہوتی۔ مَیں نے خود سے سوال کرنا شروع کر دیا، اور پھر مَیں نے اسے اتارنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے اللہ سے معافی مانگی اور اسے اتار دیا، حالانکہ مَیں اسے بہت خوبصورتی سے سٹائل کرتی تھی اور مجھے اسے پہننا بہت پسند تھا۔"

روحانیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح ان کی دعا قبول کی اور انہیں نماز کی جانب راغب کیا۔ انہوں نے کہا:

"میں اللہ سے دعا کیا کرتی تھی کہ 'مجھے آپ چاہیے؛ اگر آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں، تو مجھے نماز کے مصلیٰ (جائے نماز) تک لے آئیں۔' اللہ نے میری دعا قبول کی، اور اب مَیں نماز کی پابند ہو چکی ہوں۔ یہ میری ذاتی ترقی کے لیے ہے، یہ آپ میں ڈسپلن پیدا کرتی ہے، برائیوں سے حفاظت کرتی ہے، اور آپ کو کئی نقصانات سے بچاتی ہے۔"

نوشین شاہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، جنہوں نے 'پانی جیسا پیار'، 'محبت'، 'خود پرست'، 'تڑپ'، 'رہائی'، 'پہلی سی محبت'، 'میرا پہلا پیار'، 'سرتاج میرا تو راج میرا'، 'من چلے'، 'خود پرست'، 'دھوکا'، اور 'دیوار شب' جیسے کامیاب ڈرامہ سیریلز میں اپنی شاندار اداکاری کا جوہر دکھایا ہے۔ ان کی جانب سے اپنے ذاتی روحانی سفر اور حجاب کے اس اہم فیصلے کو اتنے کھلے پن سے شیئر کرنا مداحوں کے لیے ایک متاثر کن لمحہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US