"آپ کا اگلا ٹارگٹ کون ہے سر؟ بہترین شادی وہ ہوتی ہے جس میں آپ اپنی سالگرہوں میں ہی مصروف رہیں اور پاکستانی عوام کو چھوڑ دیں۔"
"ظاہری شکل پرہیزگاروں جیسی، مگر رویّہ دل پھینک عاشقوں والا۔"
"تیسری بیوی تصویر میں کیوں رو رہی ہے؟"
"کیسا عجیب آدمی ہے یہ، اس کے لیے یہ سب نارمل کیسے ہے؟"
"چہرہ دیکھو، لگ رہا ہے جیسے زبردستی سالگرہ منا رہا ہو۔"
پاکستان کے نامور تفتیشی صحافی اور ٹی وی میزبان اقرار الحسن ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید بحث کی زد میں ہیں، اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی وجہ ان کی گھریلو زندگی ہی بنی ہے۔ اقرار الحسن جو اپنی تین شادیوں کے باعث عرصہ سے توجہ کا مرکز ہیں، 2023 میں اس وقت قومی سطح پر بحث کا موضوع بن گئے تھے جب عروسہ خان نے ایک ٹاک شو میں ان کے ساتھ نکاح کا اقرار کیا۔ چند روز بعد اقرار نے بھی تصدیق کی کہ ان کی تیسری شادی پہلی بیوی قرۃ العین اقرار کی مکمل رضامندی سے ہوئی تھی۔
وقت کے ساتھ ساتھ ان کے گھرانے کے منفرد تعلقات پر لوگوں کی دلچسپی اور سوالات بڑھتے گئے۔ اقرار نے متعدد انٹرویوز میں بتایا کہ عروسہ خان، پہلی بیوی قرۃ العین اور ان کے بیٹے پہلاج کے درمیان اچھا رشتہ قائم ہے اور سب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔
لیکن حال ہی میں جب اقرار الحسن نے عروسہ خان کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی سالگرہ منائی اور اس موقع کی تصویر شیئر کی، جس میں پہلی بیوی قرۃ العین بھی ساتھ موجود تھیں، تو سوشل میڈیا نے اس منظر کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ تصویر دیکھتے ہی صارفین نے طنز، مزاح اور حیرت بھرے سوالات کی بارش کر دی۔
کسی نے تیسری بیوی کے چہرے کے تاثرات کو رونا قرار دیا، کسی نے اقرار کے چہرے سے زبردستی خوش ہونے کا انداز نکال لیا، تو کسی نے اگلا ’’ٹارگٹ‘‘ پوچھ کر بحث کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ کچھ صارفین نے تو یہ تک کہہ دیا کہ اقرار الحسن اگر اپنی سالگرہوں میں ہی مصروف رہیں تو شاید عوام کو ان کی تکیہ کلامی تفتیشوں سے کچھ سکون مل جائے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ اقرار کی گھریلو زندگی نے انہیں ٹرینڈز کی دنیا میں دھکیل دیا ہو، مگر اس سالگرہ کی تصویر نے ایک بار پھر ان کے منفرد خاندانی نظام پر بحث کو زندہ کر دیا ہے۔ ان کی غیر روایتی ازدواجی زندگی عوام کے لیے اتنی ہی حیرانی کا باعث ہے جتنی تفریح کا، اور ہر نئی تصویر کے ساتھ لوگ مزید تبصروں کے لیے تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔