سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جب ڈیجیٹل کریئیٹر سامعہ حجاب نے کھل کر اعتراف کیا کہ وہ دبئی میں مالی معاونت کے لیے بوائے فرینڈ تلاش کر رہی ہیں۔ سامعہ حجاب نے کہا کہ وہ فی الحال اپنی مالی ضروریات خود پورا کر رہی ہیں لیکن تین ماہ سے سنگل ہونے کے بعد دبئی میں لڑکیوں کے لیے اکیلے رہنا بہت مشکل ہے اس لیے انہیں ایک بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو رابطہ کرے ویسے بھی بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بیان پر شدید تنقید کی اور اسے غیر اخلاقی اور سستی حرکت قرار دیا۔ کچھ نے لکھا کہ کتنا گھٹیا رویہ!
کچھ نے کہا کہ کوئی بھی مفت میں خرچ نہیں کرے گا بدلے میں حرام تعلق کی توقع ہوگی۔دوسروں نے تنقید کی کہ ایسی باتیں معاشرے پر منفی اثر ڈالتی ہیں اور کچھ نے سادہ الفاظ میں کہا اسے امیر لڑکے کی ضرورت ہے۔
سامعہ حجاب نے پہلے بھی شہرت حاصل کی تھی جب وہ ثنا یوسف کی کچھ وائرل ویڈیوز میں نظر آئیں۔ تاہم ان پر یہ بھی تنقید ہوئی تھی کہ وہ ثنا یوسف کی موت سے مالی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ چند دن قبل خبریں آئیں کہ ان کے بوائے فرینڈ نے انہیں دھمکیاں دی تھیں۔
سوشل میڈیا پر سامعہ کے حالیہ بیان نے صارفین کے درمیان اخلاقیات اور ڈیجیٹل کریئیٹرز کے رویے پر بحث کو مزید تیز کر دیا ہے۔