شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟

image

بالی وڈ کے سپر سٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بڑے پردے پر ایک ساتھ ایک فلم میں دیکھنا ہر فلم بین کا خواب رہا ہے لیکن اب یہ خواب پورا ہوتا لگ رہا ہے۔

بالی وڈ کی خبروں کی ویب سائٹ پِنک ولا کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں ایک ساتھ یش راج بینر کے سائے تلے فلم کرنے جارہے ہیں۔

پنک ولا کی خبر کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ ایک فلم میں نظر آنے والے ہیں جو انڈیا کے سینما کی سب سے بڑی فلم ہوسکتی ہے۔

’شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم کو ادتیا چوپڑا لکھ رہے ہیں۔ اس فلم کا مرکزی خیال تیار کیا جا چکا ہے جبکہ دتیا چوپڑا اس فلم کی کہانی، سکرین پلے اور ڈایئلاگ پر مزید کام کریں گے۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی کرن ارجن کے بعد یہ پہلی پوری ایک ساتھ فلم ہوگی‘

اس فلم کی کہانی رواں سال کے آخر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو سنائی جائے گی اور فلم کی شوٹنگ 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں شروع کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق اس فلم میں ہریتک روشن بھی نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان کی تین فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہو رہی ہیں جبکہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 بھی 2023 میں ہی ریلیز کے لیے تیار ہے۔

سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں جبکہ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں مختصر کردار ادا کریں گے۔

اس سے پہلے دونوں خان کرن ارجن، ہم تمھارے ہیں صنم، دشمن دنیا کا، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، ٹیوب لائٹ اور زیرو میں مکمل اور مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.