جنگلی شیر معصوم بچوں کی طرح ڈرائیور کے ہاتھ سے کھانا کھاتا رہا.. دلچسپ ویڈیو وائرل

image

جانور محبت کے بھوکے ہوتے ہیں۔ لوگ اکثر پالتو جانور کے طور پر کتا یا بلی وغیرہ پالتے ہیں جن کو پیار محبت سے رکھا جائے تو جواباً وہ بھی پیار کرتے ہیں۔ لیکن شاید ہی کسی نے طاقت اور دہشت کا مجسم سمجھے جانے والے شیر سے اس رویے کی انید رکھی ہو۔ لیکن یہ ویڈیو آپ کی رائے تبدیل کردے گی

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور کے بلانے اور گوشت کا ٹکڑا دکھانے پر کس طرح شیر لپک کر اس کے پاس آتا ہے اور ڈرائیور کے ہاتھ سے گوشت کا ٹکڑا کھانا شروع کردیتا ہے۔

لوگوں پر ہیبت طاری کردینے والا شیر اس وقت ایک معصوم بچہ لگ رہا ہے جو اپنے کھانے میں مگن ہے اس کو دیکھ کر یہ محسوس بھی نہیں ہورہا کہ یہ وہی جنگلی جانور ہے جو منٹوں میں بڑے سے بڑے جانور کا تیا پانچہ کرکے رکھ دیتا ہے۔

10 لاکھ سے زائد صارفین کی توجہ حاصل کرنے والی ویڈیو

اس پیارے سے شیر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.