پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

image

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے،غریبوں کو ماہانہ 15سو روپے ملیں گے، آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے صوبے میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے کے بجائے 1500روپے دینے کا فیصلہ کیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں ملے گا۔وزیراعلیٰ نے احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدر آمد کیلئے وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے حوالے سے ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا، پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے موثر مانیٹرنگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے احساس پروگراموں کے لئے احساس ایکٹ تیار کرنے، سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کرائیں گے، سماجی تحفظ کے پروگراموں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور تمام پروگراموں کو یکجا کیا جائے، احساس ہی انسانیت ہے، سماجی اور معاشرتی تحفظ سے محروم افراد فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت پروگرام غربت کے خاتمے اور فلاحی ریاست کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس راشن رعایت پروگرام، احساس کارڈ اور احساس تحفظ پروگرام کے خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.