کراچی: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس 12 بجے نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا

image

کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا، جلوس سے قبل 10:30 پر نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد کی جائے گی۔

مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی خطاب کریں گے، مرکزی جلوس 12 بجے تک برآمد ہوگا، جلوس نمائش چورنگی سے برآمد ہو کر اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف کی گلیاں رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار معمور ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.