مجھے گاڑی کے اندر دفنانا ۔۔ مرنے والے کی آخری خواہش کیسے پوری گئی تھی؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر حیران کن اور دلچسپ خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے کہ انسان اس حد تک بھی جا سکتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

میکسیکو میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں مُردے کی خواہش پر گاڑی ہی قبر میں ڈال دی گئی، ڈان آڈان ارانا دراصل ایک ایسی بیماری کا شکار تھے جس میں انہیں احساس ہو گیا تھا کہ اب زندگی کے چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔

اب اسے لالچ کہیں یا پھر بُری نیت، لیکن ڈان آڈان کو اب یہی فکر کھائے جا رہی تھی کہ میرے بعد میری گاڑی کا کیا ہوگا، بس اسی فکر میں ڈان آڈان نے ٹھان لی تھی کہ میرے بعد میری گاڑی کو بھی کوئی استعمال نہ کرے، اس کے لیے اس نے گاڑی سمیت خود کو دفن کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

دراصل ڈان آڈان کو یہ گاڑی ان کے بیٹے کی جانب سے تحفے میں دی گئی تھی تاہم وہ اس گاڑی کے ساتھ وقت بہت کم بتا پائے تھے یہی وجہ تھی کہ انہوں نے مرنے کے بعد بھی گاڑی کے ساتھ وقت بتانے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرنے والے ڈان آڈان کو گاڑی سمیت دفنایا جا رہا ہے، جبکہ ان کی گاڑی کے پچھلے حصے میں میت کو رکھا گیا ہو۔

لیکن قبر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ قبر کو بڑے بلاکس سے تیار کیا گیا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.