اگر آپ بھی شوگر کے مریض ہیں اور میٹھا زیادہ کھالیا ہے تو۔۔ اس کے نقصان سے بچنے کے آسان طریقے

image

کوئی بھی خوشی کا موقع یا تہوار مٹھائی کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، لیکن اس وقت ہمیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے کتنی چینی(مٹھاس) کھائی ہے۔ اور یہ صرف ایک خاص موقع نہیں ہے، بلکہ جب ہم تناؤیا ٹینشن محسوس کرتے ہیں تو ہم میں سے اکثر لوگ میٹھا کھاتے ہیں۔ لیکن، اگلے ہی دن ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم نے کتنی زیادہ شوگر کھال لی ہے اور اب اس کو کنٹرول یا بیلنس کرنے کے لئے کیا کیا جائے؟ آپ کو شوگر کو ڈیٹوکس کرنا چاہیے، کیونکہ اس طرح آپ تیزی سے صحت یاب ہو سکتے ہیں ۔

میٹھے کا نشہ:

کیا آپ جانتے ہیں کہ جس طرح الکحل سے نشہ ہوتا ہے اسی طرح آپ کو بہت زیادہ چینی کھانے سے بھی ہو سکتا ہے؟ جب شوگر کی زیادتی ہوتی ہے تو ہمارا جسم بہت ہی عجیب و غریب ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ بلڈ شوگر میں اچانک اضافہ ہوتا ہے اور پھر اس میں کمی آتی ہے، جو پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے جو مزید شوگر کی خواہش کا باعث بنتی ہے۔ یہ تب ہی سمجھ میں آسکتا ہے جب آپ اپنی چینی کے استعمال پر نظر رکھیں۔

چینی کے زیادہ استعمال کے بعد اس کو ڈیٹاکس کریں:

ہم سمجھتے ہیں کہ بعض اوقات چینی کا تھوڑا بہت استعمال ٹھیک ہے اس سے کچھ نہیں ہوتا لیکن چینی کے استعمال کے بعد اسے ڈیٹوکس کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ اور یہاں کچھ آسان طریقے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ اسے آسانی سے کر سکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں۔

الیکٹرولائٹس کا استعمال کریں:

جب آپ شوگر کا استعمال کرتے ہیں تو ڈیٹاکس کا پہلا طریقہ الیکٹرولائٹس کا استعمال ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ جب آپ کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک لیتے ہیں، تو جسم ،اسٹور کی ہوئی کاربوہائیڈریٹ کے ذریعے جلتا ہے اور جسم سے پانی پیشاب اور پسینے کی صورت میں خارج کرتا ہے، جس سے آپ مزید سوڈیم اور پوٹاشیم کی کافی مقدار کھو دیتے ہیں جو سر درد اور تھکاوٹ کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ اگر آپ الیکٹرولائٹس سے بھرپور غذا کھاتے ہیں تو اس سے آپ کو ایسے حالات پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اضافی پانی پینا:

جب بہت زیادہ چینی استعمال کی جائے تو یہ جسم میں گلائکوجن کے طور پر جمع ہو جاتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ شوگر کےاستعمال کے بعد وافر مقدار میں پانی پئیں کیونکہ اس سے تھکاوٹ اور سردرد جیسے حالات پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے، جس کا ایک شخص بہت زیادہ شوگر ہونے کے بعد تجربہ کرتا ہے۔

کم کارب والی غذا کھائیں:

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی خوراک میں کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں شامل کریں کیونکہ اس سے آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو بیلنس کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جو بہت زیادہ چینی کے استعمال کے بعد غیر متوازن ہو جاتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کافی مقدار میں ہری سبزیاں، اور صحت مند پروٹین جیسے انڈے اور چکن کے ساتھ اناج اور زیادہ فائبر والے پھل شامل کرنا چاہیے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.