مہوش حیات کی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

image

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات ایک بار پھر تنقیدکی زد میں آگئی ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایسی تصاویر شیئر کیں جن میں غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے، تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔تفصیلات کےمطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، مہوش حیات کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکارہ نے ڈارمہ اور فلم انڈسڑی میں باکمال اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا جس کے باعث ڈرامہ ہو یا فلمی سکرین لوگوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے۔متعدد سپرہٹ ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن کو دیکھ کرصاررفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش نے انڈین اداکاراؤں کو کاپی کرتے غیرمناسب لباس پہنا ہوا ہے۔تصاویر میں اداکارہ مختلف سٹائل بنائے کھڑی ہیں۔تصاویر کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر تنقید کی اور کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصرے کئے، تاحال اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔    View this post on Instagram           A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.