پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام

image

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)پاکستان کی آزادی کو 75 سال مکمل ہونے پر صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظمشہباز شریف کی جانب سے قوم کے نام پیغام دیا گیا ہے۔صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج کا دن مادر وطن کے حصول کے لیے قائداعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے، شہدا نے مادر وطن کی سلامتی کے لیے جانوں کانذرانہ پیش کیا۔صدر مملکت نے یوم آزادی کے موقع پر کشمیروں کی آزادی جدوجہد پر کہا کہ یواین قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی کے موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ 75 واں یومِ آزادی پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی دن ہے، پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔شہباز شریف نے کہا قیامِ پاکستان بابائے قوم قائدِ اعظم کی انتھک محنت اور جدوجہد سے ممکن ہوا، شروع دن سے ملک کو مصائب کا سامنا رہا مگر قوم کے جذبے کے آگے تمام مصائب گھٹنے ٹیکتے گئے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سماجی و معاشی برابری، قانون کی حکمرانی اور مساوات پر مبنی مملکت کا خواب ہمارے آباؤ اجداد نے دیکھا تھا، ہم اس خواب کو ابھی تک مکمل شرمندۂ تعبیر نہیں کر سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.