پارلیمنٹ ہاؤس میں قائد اعظم محمد علی جناح کا تاریخی پورٹریٹ آویزاں

image

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں قائد اعظم محمد علی جناح کا تاریخی پورٹریٹ آویزاں کر دیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کے تاریخی پورٹریٹ کی رونمائی کی گئی۔ قائد اعظم کے تاریخی پورٹریٹ کی رونمائی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ پاکستان کی تاریخی تصاویر پر مبنی فوٹو گیلری کا دورہ بھی کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران کے ہمراہ قومی اسمبلی ہال میں نصب کیےجانے والے قائد اعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹ کا افتتاح کیا۔

#Diamond_Jubilee_Celebrations pic.twitter.com/F2lXRzaL4F

— National Assembly of Pakistan🇵🇰 (@NAofPakistan) August 13, 2022


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.