طلبہ کےلیے گریجویشن تک مفت تعلیم۔۔پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

image

لاہور(نیوز ڈیسک)مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عوامی طاقت سے پنجاب میں نلیگ کی سیاست کو دفن کردیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ن لیگ نے تین ماہ تک پنجاب میں دھونس,دھاندلی اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا۔پنجاب میں تین ماہ کے آئینی بحران کے بعد ق لیگ اور تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے بھی صحت اور تعلیم کو اولین ترجیح دی اور اب ان شعبہ جات میں مزید انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کرے گی۔پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں فری ادویاوت کی فراہمی شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کھاؤ پیو قبیلہ,ان سے غریب کیلئے کوئی بہتری کی امید نہیں۔جنوبی پنجاب میں سیلاب کے پیش نظر اقدامات کی وزیر اعلیٰ خود نگرانی کر رہے ہیں۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پانج ہزار سے زائد ٹیمیں متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔سیلاب زدہ علاقوں میں پنجاب حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ جمہوریت کو کمزور کیا,25 مئی کو ن لیگ نے بربریت کی انتہا کردی۔پی ڈی ایم کی سیاست کا جنازہ نکل چکا,جلد انکی سیاست قصہ پارینہ بن جائے گی۔اب صرف عوام کے ہر دلعزیز لیڈر عمران خان کی سیاست چلے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.