حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپسی کا اعلان۔۔ حجاج رقم کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

image

حجاج کرام کے لئے خوشخبری۔ حکومت نے حاجیوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے واپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے حج سبسڈی دیتے ہوئے حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جس کا عمل 17 اگست سے 31 اگست تک مکمل ہوجائے گا۔

رقم کی وصولی کا طریقہ کار

حاجی، سبسڈی کے تحت ملنے والی یہ رقم اپنے اصل شناختی دستاویزات دکھا کر متعلقہ بنک سے وصول کرسکتے ہیں۔ جن حاجیوں کے اکاؤنٹس موجود ہیں ان کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔

اس سبسڈی کے تحت حکومت 34049 حجاج کرام کو 5 ارب 10 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرے گی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts