بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی چھ سال پہلے کی گئی کونسی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی۔ تفصیل جانیں۔۔۔

image

کیا آپ جانتے ہیں بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے تقریباً 6  سال قبل رنویر سنگھ کے بارے میں ایک پیش گوئی کی تھی جو بظاہر اب سچ ہونے کے قریب ہے؟ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ جو عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر ان دنوں کافی مشکل میں دکھائی دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر چیمبور پولیس کی جانب سے رنویر سنگھ کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں 22 اگست کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب ان دنوں سوشل میڈیا پر بھارت کے مشہور شو کافی ود کرن کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں شاہ رخ خان نے پیش گوئی کی تھی کہ رنویر سنگھ کو کپڑے پہننے اور نہ پہننے دونوں میں سے کسی پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ہوا کچھ یوں تھا کہ شو کے میزبان کرن جوہر نے شو کے ایک حصے میں شاہ رخ خان سے سوال کیا تھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ رنویر سنگھ کس وجہ سے کبھی گرفتار ہوسکتے ہیں؟جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ رنویر سنگھ کپڑے پہننے اور نہ پہننے دونوں میں سے کسی پر گرفتار ہوسکتے ہیں۔اگرچہ شاہ رخ خان نے یہ بات مذاق میں کہی تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ بالی وڈ کے کنگ خان نے موجودہ صورتحال کی پیش گوئی بہت پہلے کر دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.