فرح اقرار پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی معروف میزبان اور نیوز رپورٹر ہیں جو کراچی کے موجودہ بنیادی مسائل پر کئی پروگرامز کر چکی ہیں۔ وہ معروف اینکر پرسن سید اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں۔ فرح اقرار ان دنوں کامیابی کے ساتھ اپنا یوٹیوب چلا رہی ہیں۔
فرح اقرار سید اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ تو ہیں مگر ان کی اقرار کے ساتھ شادی کیسے ہوئی اس حوالے سے بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں۔
حال ہی میں فرح اقرار نے ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں۔ فرح نے کہا کہ انٹرویو میں میری اقرار کے ساتھ یہ پہلی شادی ہے۔ میں نہیں بتا سکتی کہ ان کی پہلی اہلیہ کو اس بارے میں کیسا لگتا ہے یا وہ کیا سوچتی ہیں۔
فرح کا اپنی شادی سے متعلق کہنا تھا کہ اگر اسلام مرد کو شادی کی اجازت دیتا ہے تو اس پر کوئی سوال نہیں ہونا چاہیے۔ میری اقرار الحسن کے ساتھ شادی سال 2012 میں ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ بات بہت پرانی ہوچکی ہے اس حوالے سے سوال نہیں پوچھنا چاہیئے۔
فرح اقرار نے اپنے شوہر سے متعلق کہا کہ صحافی کی زندگی مشکل ہوتی ہے، جس طرح ایک فوجی جنگی مہاز پر کھڑا ہوتا ہے ویسی ایک صحافی ہوتا ہے جو مختلف انٹرویوز کے لیے جگہ جگہ مختلف شہر جاتا ہے۔ صحافیوں کی بیگمات کو اپنے شوہروں کی فکر رہتی ہے اور ایسی ہی میں بھی کرتی ہوں۔
فرح نے اقرار الحسن کے اس وقت کے بارے میں بھی بات کی جب اقرار الحسن کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس رات اقرار سے رابطے کے لیے کوشاں رہی مگر ان سے کوئی رابطہ نہ ہوسکا تھا۔
اینکر پرسن فرح نے مزید کہا کہ اقرار اپنے کام پر بہت زیادہ دھیان دیتے ہیں اور ان کی پاکستان سے بہت زیادہ محبت ہے جو میں نے باقی لوگوں میں نہیں دیکھی۔
فرح اقرار نے اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ گھر پر رشتہ آیا تھا میرے والدین کو اقرار الحسن نے راضی کیا تھا جس کے بعد میں نے بھی رشتے کے لیے ہاں کی اور اس طرح ہماری شادی ہوئی۔