نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں فخر زمان کو سعید انور کاریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا

image

سہ ملکی سیریز میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں پہلا میچ کھیلیں گی، اس میچ میں فخر زمان کے پاس سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہے۔

پاکستان کے سابق اوپنر سعید انور نے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے 32 اننگز میں 4 سنچریاں بنا رکھی ہیں جو کسی بھی پاکستانی بیٹر کی نیوزی کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔

فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں، مچل سینٹنر

فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف 17 اننگز کھیلے ہیں اور انہوں نے بھی چار سنچریاں بنا رکھی ہیں، انہیں سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کے لئے ایک سنچری کی ضرورت ہے۔

آج اگر نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی اوپنر سنچری بنا جاتے ہیں تو وہ پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جانب سنچریاں بنانے میں رمیز راجہ کا تیسرا نمبر ہے انہوں نے تین سنچریاں بنا رکھی ہیں، احمد شہزاد کا چوتھا نمبر ہے وہ دو سنچریاں بنا چکے ہیں، پانچویں نمبر پر بابراعظم ہیں انہوں نے بھی دو سنچریاں بنا رکھی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.