سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا افتتاح کر دیا۔
تھر ڈیزرٹ ٹرین کراچی سے براستہ حیدرآباد، میرپور خاص اور پاک بھارت سرحدی علاقے تک جائے گی۔ سفر کے دوران سیاح کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، چھور اور کھوکھرا پار کے حسین ثقافتی رنگوں اور روایتی ورثے سے لطف اندوز ہوں گے۔
وزیر سیاحت ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ سندھ کے قدرتی حسن، لوک موسیقی، روایتی دستکاریوں اور تھر کے منفرد طرز زندگی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ ٹرین سفاری حکومت سندھ کا اقدام ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ نہیں، ٹرین کے ذریعے سیاح تھر کے خوبصورت نظارے دیکھ سکیں گے۔
پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے ، فچ کی رپورٹ
کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرین کا افتتاح وزیر سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا، تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کراچی سے براستہ حیدرآباد اور میرپورخاص پاک بھارت سرحدی علاقے تک جائے گی، سفر کے دوران کیمپنگ، بون فائر، موسیقی اور مزے مزے کے کھانے بھی سیاحوں کو پیش کیے جائیں گے۔
تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری میں پانچ بوگیاں لگائی گئی ہیں، ٹرین میں ایک ڈائننگ بوگی اور بزنس کلاس بوگی بھی شامل ہے۔وزیر سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ٹرین کا کوئی کرایہ کسی سے نہیں لیا گیا ہے، سیاح ٹرین کے ذریعے تھر کے خوبصورت نظارے دیکھ سکیں گے، چھور میں سیاحوں کیلئے بہترین انتظام کیا گیا ہے، ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔