سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہی جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے، جو بھینسوں کا کاروبار کر کے کروڑ پتی بن گئی۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ ایشاء نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب وہ ایک باڑے میں موجود تھیں، خود بھینسوں کو نہلا رہی تھیں، کھانا کھلا رہی تھیں اور ان کا خیال رکھ رہی تھیں۔
دراصل یہ ایشاء کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ یہ کام کریں، بھینسوں کا باڑہ کھولنے کا ان یہ خواب اب سچ ثابت ہو چکا ہے، لیکن اس خواب کے پیچھے بھی کافی محنت تھی، جس نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد کی۔
ایشاء اس سے پہلے ایمازون پر کام کرتی تھیں، تاحال ایمازون کے کام کو چھوڑا نہیں ہے، جہاں سے وہ ماہانہ 3 سے 4 لاکھ روپے کماتیں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے دادا کے کاروبار یعنی بھینسوں کے کاروبار کو دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
جہاں وہ خود جاتیں اور اس کاروبار کو بڑھنے میں مدد کرتیں، ایشاء بتاتی ہیں کہ اس وقت ان کے پاس 50 بھینسیں موجود ہیں، جن کی قیمت 2 لاکھ سے 10 لاکھ کے درمیان ہیں، ان میں نیلی اور راوی نسل کی بھینسیں بھی موجود ہیں۔
باڑے میں موجود ان بھینسوں اور کٹوں کی دیکھ بھال ایشاء اپنی نگرانی میں کراتی ہیں، ملازمین بھی اگرچہ موجود ہیں، لیکن ایشاء کا لگاؤ بچپن ہی سے تھا، یہی وجہ ہے کہ وہ خود بھی یہاں موجود ہوتی ہیں۔
ایشاء کہتی ہیں کہ میرے اس کاروبار سے میرے والدین بھی بہت خوش ہیں، اور مجھے دعائیں دیتے ہیں۔