سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان

image

سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں ، 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا ، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔

نومبر سانحہ 9 مئی کا تسلسل ، کسی لیڈر کی اقتدار کی خواہش پاکستان سے بڑھ کر نہیں ، ترجمان پاک فوج

آئی ایس پی آر کے مطابق دائر کی گئی دیگر رحم کی اپیلوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

سزائیں معاف ہونے والوں میں  محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان ، ۔سمیع اللہ ولد میرداد خان ،لئیق احمد ولد منظور احمد ، امجد علی ولد منظور احمد ، یاسر نواز ولد امیر نواز خان ، سِیعد عالم ولد معاذاللہ خان ،زاہد خان ولد محمد نبی ، محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  حمزہ شریف ولد محمد اعظم ، محمد سلمان ولد زاہد نثار ، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ ،محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل ، سفیان ادریس ولد ادریس احمد ، منیب احمد ولد نوید بٹ ،محمد احمد ولد محمد نذیر ، محمد نواز ولد عبدالصمد ، محمد علی ولد محمد بوٹا ، محمد بلاول ولد منظور حسین اور محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کی سزائیں معاف کر دی گئی ہیں۔

سانحہ 9 مئی، فوجی عدالت سے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو سزائیں

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جائے گا ،دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔

سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے ، یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.