اپنی بیٹی کے لیے منت مانگی ہے کہ وہ گھر واپس آجائے ۔۔ کمسن بچی اس وقت کہاں ہے؟ والدہ کا نیا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

image

کراچی سے اغواء ہونے والی کمسن بچی آج بھی اپنے والدین کے پاس نہیں ہے جس کے لیے وہ دن رات کوششوں میں مصروف ہیں کہ ان کی بیٹی جلد سے جلد ان کے پاس آجائے۔

اس حوالے سے کمسن بچی کی والدہ نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کے حوالے سے مداحوں کو بتایا۔

کم عمر لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت سے لوگوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں جن کا میں شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں کے حساب سے کالز اور میسیجز آتے ہیں لیکن ہم سب کے جوابات نہیں دے سکتے۔

مہدی علی کاظمی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں میری بیٹی آپ کی بیٹی ہے اور آپ کی بیٹیاں میری بیٹیاں ہیں۔

لڑکی کی والدہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ آپ لوگ دعا کریں کہ میری بیٹی جلد گھر واپس آجائے۔ ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی ٥ منٹ کے لیے بھی گھر سے باہر نہیں جاتی تھی ہمیشہ وہ میرے اور اپنے بابا کے پاس رہتی تھی۔

کمسن بیٹی کی والدہ نے کہا کہ پانچ مہینے گزر چکے ہیں اور یہ ہمارے لیے کسی اذیت سے کم نہیں ہیں۔ نہ رات کو ٹھیک سے سوتے نہ دن میں سوتے بس ہر وقت اپنی بیٹی کی واپسی کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کے لیے منت مانگی ہے جس کے لیے میں نے باقاعدہ طور پر مجلس بھی کروائی ہے اور دعا کروائی ہے کہ میری بیٹی صحیح سلامت رہے۔

مہدی علی کاظمی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مجھے اللہ اور ہماری عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ایک دن گھر ضرور واپس آئے گی۔ اغواء ہوجانے والی بچی کی والدہ کا منظم پاکستان کے ویب چینل پر ایک اور ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی بہت اذیت میں ہے اس کے لیے دعا کریں کہ وہ صحیح سلامت گھر واپس آجائے۔

کمسن بچی کے متعلق یہ بات واضح نہ ہوسکی کہ آج کل وہ کہاں ہے لیکن ان کی والدہ کا یہی کہنا ہے کہ وہ جلد واپس آجائے گی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.