پاکستان میں صبح سویرے زلزلوں کے 2 جھٹکوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔ لوگ گھروں سے کلمہ پڑھتے باہر کی طرف آنے لگے۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز قصور کا علاقہ تھا۔ پہلا زلزلہ صبح 5 بج کر 29 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ دوسرا زلزلہ 6 بج کر 5 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کا مرکز اٹک کا علاقہ جنڈ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے آذاد کشمیر اور آس پاس کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔