عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

image

میں تو عام سا انسان ہوں پر قرآن پاک کی وجہ سے ہی میں آج آپ کے سامنے بیٹھا ہوں۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں اس شخص کے جس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ تو آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

اس شخص کا نام ہے شیخ محمد اقبال جنہیں گلے کا کینسر تھا جس کی وجہ سے انہیں شدید اذیت تھی مگر قرآن پاک کی تلاوت اور نماز روزے کی برکت ہی ہے کہ 80 سال کی عمر میں انہوں نے گلے کے کینسر کو نجات دی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں دن میں 10 سپارے پڑھ لیتا ہوں یوں 3 دن بعد ایک قرآن پاک اور مہینے میں میں 10 قران پاک مکمل کر لیتے ہیں۔

مزید یہ کہ شیخ اقبال صاحب یہ ببی فرماتے ہیں کہ جب سے ریٹائرڈ ہوا ہوں تب سے ہی پورا دہان مذہب کی طرف ہے ورنہ اس سے پہلے بچپن کی بات کی جائے تو والد مجھے حافظ قرآن بنانا چاہتے تھے پر میں دناوی تعلیم میں زیادہ مگن تھا یہی وجہ ہے کہ ایم اے اسلا میات کرنے کے بعد میں نے ایل ایل بی کیا پھر ملازمت میں مصروف ہو گیا۔

مگر 2004 سے کوئی سال ایسا نہیں گیا جب میں رمضان شریف عمرے کی سعادت حاصل کرنے نہ گیا ہوں۔

اس قدر مذہب کی طرف دہان کی انہوں نے یہ وجہ بتائی کہ ہمارا گھرانہ ایک دینی گھرانہ ہے، والد صاحب بھی حافظ قرآن تھے اور وہ تو بسوں پر اور پانی والے جہازوں پر بھی حج اور عمرے کیلئے گئے۔

ہاں اب میری اولاد بھی نماز روزے کی پابند ہے اور تو اور انہوں نے بھی رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں عمرے کر رکھے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts