مشہور ہونے کے لیے منہ کالا کرنا پڑتا ہے ۔۔ ایوارڈ شو میں پری زاد کا احمد علی بٹ کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار احمد علی اکبر(پری زاد) نے احمد علی بٹ کو سب کے سامنے تھپڑ مار دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ ہفتے ایک ایوارڈ شو میں کامیڈین و میزبان احمد علی بٹ نے کہا کہ میں تو تمہیں کافی عرصے سے کہتا آ رہا ہوں کہ تم کالے رنگت کے مالک ہو۔

اور مزید یہ کہا کہ ایک تو وہ رنگ کے پہلے ہی کال دیکھتے ہیں اور اوپر سے انہوں نے پری زاد ڈرامے میں پانچ پانچ ہیروئنوں کے ساتھ منہ کالا کروایا ہے۔

بس پھر کیا تھا یہ بات سننے کے بعد احمد علی اکبر فوراََ اپنی نشست سے اٹھ کر آگے بڑھے اور انہیں تھپڑ رسید کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے تاہم اس کے بعد آگے وہاں کیا ہوا کسی کو معلوم نہیں۔

یاد رہے کہ ایک ایسا ہی واقعہ آسکر ہولی ووڈ اداکار ول اسمتھ اور کرس راک کے درمیان بھی پیش آیا۔ اس بڑے میلے میں ہوا کچھ یوں تھا کہ ول اسمتھ نے اپنی اہلیہ کے بالوں کا مذاق اڑانے پر اسٹیج پر آ کر تھپڑ رسید کر دیا۔

اس واقعے کے بعد آسکر ایوارڈ میں شرکت پر ول اسمتھ پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.