سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

image

سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور پر کسی نے سڑک پر تیزاب پھینک دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ خرم احمد نامی یہ آدمی صدر میں ایم اے جناح روڈ سے ایمپریس مارکیٹ کی جانب آ رہا تھا کہ اچانک سے کسی نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔ جس کے بعد انہیں پورے جسم پر جلن محسوس ہونے لگی اور جسم جھلس گیا۔

مذکورہ واقعے کی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ خرم موٹر سائیکل پر آتے ہوئے رینبو سینٹر کے عین سامنے رک جاتا ہے۔

اور وہاں موجود لوگ اس کے پاس جمع ہو جاتے ہیں، پھر وہ جسم میں جلن محسوس کرتا ہے اور اپنی قمیض اتار دیتا ہے۔ افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اہلکار نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے اسپتال منتقل کیا۔

مزید یہ کہ پریڈی تھانے کے ایس ایچ او سجاد کا کہنا ہے کہ خرم احمد آصف کالونی منگھوپیر روڈ کا رہائشی ہے جو سندھ سیکریٹیریٹ کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ میں 14 سال سے ملازم ہے۔ اور سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈیفنس میں واقع بنگلے پر وہ بحثیت ڈرائیور ملازمت کرتا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts