حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر ہائی سیکورٹی زون میں۔۔ ٹک ٹاکر علی فیضان اندر کیسے گئے؟ عوام نے سوال کھڑے کردیے

image

ایسا لگتا ہے اب حکومت کا کام عوام اور اداروں کو تحفظ فراہم کرنا نہیں بلکہ غیر قانونی اقدام کے بعد صرف لکیر پیٹنا رہ گیا ہے۔ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ٹک ٹاکر علی فیضان ہائی سیکورٹی زون میں داخل ہو کر تصویریں بنا رہے ہیں۔ یہ تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفتر کی ہیں جہاں ٹک ٹاکر، چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

پی سی بی کے پروٹوکول کی خلاف ورزی

کچھ عرصہ قبل ایک اور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی بھی ایسی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ دفتر خارجہ کی کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں جو ہائی سیکورٹی زون ہے۔ ٹک ٹاکر علی فیضان نے چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چہل قدمی کرتے ہوئے بھی پائے گئے جو کہ پی سی بی کے پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا احتجاج

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق علی فیضان پی سی بی کے ملازم کے طور پر ہیڈکوارٹر میں داخل ہوئے اور بعد ازاں انھوں نے اس فعل پر معافی مانگ لی ہے۔ اگرچہ ادارے نے اس حوالے سے انکوائری کا حکم دے دیا ہے لیکن عوام سوال کررہے ہیں کہ آخر سی سی ٹی وی کیمرہ کی موجودگی کے باوجود ٹک ٹاکرز ہائی سیکورٹی زونز میں کیسے پہنچ جاتے ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts