مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے خوشخبری۔۔ بجلی کتنی سستی ہوگئی اور کس کس کو ریلیف ملے گا؟

image

مہنگائی اور بجلی کے بل کی ستائی عوام کیلئے اربوں روپے کا ریلیف، بجلی سستی ہوگئی ، اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست پر سماعت کے بعد نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 4روپے 87 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔

کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے بجلی صارفین کو 7 ارب روپے سےزائد کا ریلیف ملے گا تاہم کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کےلائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

چیئرمین نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کے الیکٹرک اپنے وسائل سے 37 روپے 68 پیسے فی یونٹ تک بجلی پیدا کررہی ہے جبکہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 13 روپے 61 پیسے فی یونٹ کی بجلی لے رہی ہے۔ اس حوالے سے کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کا پلان نیپرا میں جمع کرادیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جبکہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے پہلے 200 اور بعد میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے ماہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 ارب روپے تک کی چھوٹ سے صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts