اللہ کی قدرت.. ایک ساتھ 3 بیٹیاں اور 1 بیٹے کی پیدائش! بچوں کے نام کیا رکھے؟

image

کہاں تو کوئی ایک اولاد کے لئے برسوں ترستا ہے اور کہاں اللہ کسی کو ایک ساتھ ہی کبھی جڑواں تو کبھی 3 بچوں سے نواز دیتا ہے۔ لیکن اس صورت میں عام طور پر بچوں کی جنس ایک ہی ہوتی ہے البتہ صادق آباد میں ایک خوش نصیب جوڑے کو اللہ نے بیک وقت 4 بچوں سے نواز دیا جن میں 3 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے۔

بچوں کے نام

آج نیوز کے مطابق محمد وقاص کی شادی ایک سال پہلے ہوئی اور ایک سال بعد اللہ نے انھیں نعمت اور رحمت دونوں سے نواز دیا۔ والدین نے بچوں کے نام محمد عثمان ، زاہرہ بی بی ، زینب بی بی اور نور فاطمہ رکھے ہیں۔

اللہ کا خاص انعام

محمد وقاص کے گھر محلے والوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ماں اور بچے خیریت سے ہیں اور والد کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش ان کے لئے اللہ کا خاص تحفہ ہے جس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts