وطن واپسی کی تیاری۔۔ کیا مریم کے بعد نوازشریف کی سزاء بھی ختم ہونے والی ہے؟

image

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کے بعد وطن واپسی کیلئے تیاری شروع کردی۔

عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے وکلا کو جلد عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،امید ہے کہ قانونی ٹیم جلد عدالت سے رجوع کرے گی۔

نواز شریف نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مریم کی بریت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میں نے کئی سال پہلے ہی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا،اگر انسان سچا ہو تو اللہ ساتھ نہیں چھوڑتا، اللہ تعالیٰ نے فتح دے کر حق اور سچ پوری دنیا کو دکھا دیا۔

یاد رہے کہ جس کیس میں مریم نواز کو بری کیا گیا ہے نوازشریف کو اسی کیس میں 10 سال کی سزاء ہوئی تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے نوازشریف کے کیس کی سماعت ان کی موجودگی سے مشروط کررکھی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد عدالت میں پیش ہوتے ہیں تو ان کی بریت کا فیصلہ بھی متوقع ہے کیونکہ مریم نواز کی بریت نے کیس کی سمت کا تعین کردیا ہے جس کے بعد نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور وہ جلد ہی راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کریں گے بعد ازاں وہ وطن واپس آکر عدالت کا سامنا کریں گے اور اسی طرح اپیل دائر کریں گے جس طرح مریم نواز نے دائر کی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts