میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

کینسر کا مرض کسی کی بھی ہنستی بستی زندگی کو راکھ بنا دیتا ہے اور پھر اس کا علاج اور دیگر اخراجات ناقابلِ برداشت ہوتے ہیں جن سے کوئی بھی گھبرا کر خود اپنی زندگی کے خاتمے کیلئے دعائیں مانگتا ہے۔

مگر جب کینسر کو شکست دے کر کوئی بھی انسان زندگی کی جانب بڑھتا ہے، اس کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ کل سے سوشل میڈیا پر ایک بچے کی رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ بچے کا نام ادریس ہے یہ افغانستان سے پاکستان میں کینسر کے مرض کے علاج کیلئے آیا تھا۔

بچے کا علاج کراچی میں انڈس ہسپتال میں ہوا جہاں اس کو بہترین ڈاکٹرز اور عملے کا ساتھ ملا، اس کے ساتھی دیگر مریض بچے اور بڑے ایک دوسرے کو ہر موڑ پر ہمت دیتے آئے۔

ادریس کی یہ ویڈیو مختلف پیجز پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس کا علاج کرنے والوں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بچہ بہت ہمت والا تھا، اس نے کبھی تنگ نہیں کیا۔ اس کے چہرے کی خوشی اس کی زندگی کی جانب لوٹنے کی واضح دلیل ہے۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.