نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

image

جماعت نہم سائنس گروپ کے نتائج کا کام بھی آخری مراحل میں ہے جو جلد ہی جاری کر دیا جائے گا، عمران طارق

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2022جماعت نہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیاہے۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلباء و طالبات یہ نتائج ایس ایم ایس سروس bsekلکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر دیکھ سکتے ہیں۔قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق نے کہا کہ نہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا کام بھی آخری مراحل میں ہے جو جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات میں 17780 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور16814امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے

۔تفصیلات کے مطابق جنرل گروپ ریگولر میں 11081امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں 2937طلباء اور 8144طالبات شامل ہیں۔ تمام پرچوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد6032،چھ پرچوں 1787، پانچ پرچوں میں 781، چار پرچوں میں 301، تین پرچوں میں 1781، دو پرچوں میں 209 اور ایک پرچے میں 152امیدوار کامیاب قرار پائے۔کامیابی کا تناسب 54.44فیصد رہا۔ اسی طرح پرائیویٹ جنرل گروپ میں 6233امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 5733 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں 3985 طلباء اور 1748طالبات شامل ہیں۔ جنرل گروپ پرائیویٹ کے تمام پرچوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد3345،چھ پرچوں 1212، پانچ پرچوں میں 538، چار پرچوں میں 217، تین پرچوں میں 148، دو پرچوں میں 92 اور ایک پرچے میں 110امیدوار کامیاب قرار پائے۔کامیابی کا تناسب 58.35فیصد رہا۔ تمام جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 55.77 فیصد رہا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts