اب دوائیوں کا خرچہ بھول جائیں ۔۔ سائنسدانوں نے مہنگی دوائیوں کے بدلے زخم بھرنے والا بینڈج بنا لیا، دیکھیے

image

جب کبھی زخم لگتا ہے یا چوٹ لگتی ہے تو ڈاکٹرز بینڈجز لگا کر یا پھر ٹاکہ لگا کر زخم کو بند کرتے ہیں، جو کہ کئی لحاظ سے تکلیف دہ بھی ہو سکتا ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک نئی ایجاد سے متعلق بتائیں گے۔

سائنسدانوں نے ایک ایسا بینڈج بنایا ہے جو کہ بنا تکلیف دیے باآسانی آپ کے زخم کو چند گھنٹوں میں بھر سکتا ہے۔

DermaClip نامی بینڈج یا اسٹچ کو تکلیف دہ بینڈجز اور ٹانکوں کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عام بینڈ جہاں زیادہ وقت میں زخم کو بھرنے کا وقت لیتا ہے، وہاں یہ کلپ اس وقت کو کم کرتا ہے اور جلد ہی زخم کو بھر سکتا ہے۔

چونکہ اس کلپ میں چپک موجود ہے، جو کہ انسانی جلد کے ساتھ چپک جاتی ہے اور پھر کلپ کو کھینچ کر اپنے حساب سے کلپ بند کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ کلپ زخم کو بھرنے میں مدد گار اس طرح ثابت ہو سکتا ہے کہ اس میں تکلیف کم اور وقت بھی کم لگتا ہے۔ جبکہ اس وقت یہ کلپ سرجری سے لے کر چھوٹے زخموں میں بھی کار آمد ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.