انگلیاں کڑکاتے ہیں تو آج ہی یہ عادت چھوڑ دیں۔۔انگلیاں چٹخانے سے جسم میں کیا ہوتا ہے؟ خبردار ہوجائیں

image

کیا آپ کو انگلیاں چٹخانے کی عادت ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ یہ عادت آپ کی انگلیوں کے لیے نقصان دہ ہے؟ایک عام خیال ہے کہ انگلیوں کو چٹخانا انگلیوں کے جوڑوں کے لیے نقصان دہ عمل ہے اور یہ آپ کے قریب موجود افراد کو بھی الجھن میں مبتلا کر سکتا ہے۔ لیکن ماہرین نے اس عمل کو جوڑوں کے لیے بہترین ورزش قرار دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق جب آپ اپنی انگلیاں چٹخاتے ہیں تو جوڑوں کی سطح الگ ہوجاتی ہے اور اس عمل کے دوران لکوڈ (Liquid) بلبلے بناتا ہے یہ بلبلے پھٹتے ہیں تو ہمیں چٹخنے کی آواز آتی ہے۔

اسی طرح ایک اور وجہ اکڑے ہوئے مسلز بھی ہوسکتے ہیں۔ انگلیاں چٹخاتے ہوئے یا گردن کو گھماتے ہوئے آنے والی آواز بعض اوقات اکڑے ہوئے اور تناؤ زدہ مسلز کی ہوتی ہے جو اس حرکت کے بعد آرام دہ حالت میں آجاتے ہیں۔

تاہم اگر آپ کے اس جوڑ پر کوئی چوٹ یا زخم ہے تب بھی وہ جوڑ آواز پیدا کرسکتا ہے اور اس کے ساتھ اس حصے پر سوجن یا تکلیف بھی ہوسکتی ہے۔ ایسی صورت میں انگلیوں کو چٹخانے سے گریز کریں اور ڈاکٹر کو دکھائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی انگلیوں کو چٹخانے میں کوئی حرج نہیں، اس سے دن بھر کام کرنے کے بعد تھکن زدہ مسلز پرسکون حالت میں آجاتے ہیں، تاہم اسے روزانہ کا معمول بنانے سے گریز کرنا چاہیئے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.