پارلیمنٹ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کریگی،رانا ثنااللہ

image

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یقین ہے پارلیمنٹ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کریگی جس کے بعد یہ انجام کو پہنچے گا۔

وفاقی وزرا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی پر مریم نوازکا گلا بالکل جائز اور درست ہے، یہ اتحادیوں کی حکومت ہے سب کو آن بورڈ لیکر چلنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25مئی کے واقعات کے بعد کابینہ کو درخواست کی تھی اس کے خلاف میوٹنی اوراسے گرفتار کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کابینہ نے فیصلہ کرنے کے بجائے معاملہ سب کمیٹی کوبھیج دیا تھا، کل کابینہ نے فیصلہ کیا اب اس معاملے کواٹھایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.