آپ 17 سال بعد آئے ہو خالی ہاتھ کیسے جانے دیتے ۔۔ سیریز جیتنے پر رامیز راجہ نے مہمان ٹیم انگلینڈ کو کیا کہا؟ دیکھیں

image

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر تشریف لائی ہوئی تھی اور یہاں گزشتہ روز انہوں نے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جیت لی ہے۔

سیریز کے آخری میچ کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ 17 سالوں بعد انگلینڈ کی میزبانی کرنا ہمارے لیے بہت ہی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

اس وقت ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم انہیں ٹرافی نہ دیتے اور انہیں خالی ہاتھ بھیج دیتے لیکن سچ کہوں تو انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا اور وہ ٹرافی کے حقدار بھی تھے اور یہ پوری سیزیز بہت شاندار تھی سوائے آخری 2 میچز کے سج میں انگلینڈ نے پاکستان کو پچھاڑ دیا۔

ابھی پاکستان کے سیکھنے کیلئے بہت سی چیزیں ہیں مگر ہم نیک تمناؤں کے ساتھ اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھیج رہے ہیں۔ اب ہمیں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts