انسان کی عزت چلی جائے تو وہ مر ہی جاتا ہے تو بالکل ایسا ہی ایک رشوت خور آفسر کے ساتھ ہوا جسے سرعام اس کے ڈیپارٹمنٹ نے رسوا کر دیا۔ ہوا یوں کہ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ بہت سے پولیس افسران کھلے میدان میں کھڑے ہوئے ہیں اور ایک تقرتیب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جس میں ایک انڈونیشیا کے پولیس آفیسر پر جب یہ ثابت ہو گیا کہ اس نے رشوت لی ہے تو سب کے سامنے اس کی ٹوپی اور بیجز اتار لیے گئے یہی نہیں اس کی پولیس یونیفارم والی شرٹ بھی اتار کر اسے عام سی شرٹ پہنا دی گئی۔ جس پر خوب رویا اور اپنی غلطی پر معافی بھی مانگی مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
مزید یہ کہ حقیقت میں ایسے ہی ممالک ترقی کرتے ہیں جہاں غلط کام کرنے پر سرعام سزائیں دی جائیں، قانون پر عملدرآمد ہو۔ اور تو اور یہ سب کام بھی اسے لیے کیا گیا تاکہ اس شخص کو دیگر لوگ دیکھیں اور یہ غلط کام نہ کریں۔