عمران خان لانگ مارچ کے ایجنڈے کا اعلان کریں، چودھری شجاعت کا مطالبہ

image

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان غریب آدمی کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں، الیکشن تو پہلے ہی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غریب آدمی کیلئے آٹے چینی، دال اور بنیادی اشیا کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں۔

انہوں نے کہا کہ فوج آئینی طریقے سے چل رہی ہے، انکا اپنا انٹرنل سسٹم بہت مضبوط ہے،سویلین اور سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

اس سے پہلے چودھری شجاعت حسین کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ آصف زرداری اسپتال میں ہیں اور حوصلے میں ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.