ہمارے ہاں پاکستان میں حکمرانوں اور سیاست دانوں کے طور طریقے سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، تاہم یہی حکمران جب بیرون ملک جاتے ہیں تو عام سی زندگی گزر بسر کرتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر مریم نواز شریف کی بیرون ملک سڑکوں پر تصاویر کافی وائرل ہیں، جن میں وہ سڑک پر عام شہری ہی کی طرح چہل قدمی کر رہی ہیں۔
مبشر لقمان کی جانب سے ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی جس میں 2017 میں لندن کی سڑک پر مریم اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر موجود ہیں۔
پاکستان میں سر پر دوپٹہ لینے والی مریم نواز اچانک لندن میں مغربی لباس میں دکھائی دیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے گئے۔
صحافی نے لکھا کہ آپ متوجہ ہوں کہ شاہی خاندان کی شہزادی مریم نواز ان کے شوہر کیپٹن صفدر کا پروٹوکول چیک کریں۔
دوسری جانب ان دنوں ایک اور ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ممکنہ طور پر مریم نواز اور ان کے بیٹے جنید صفدر کو دیکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ آپ کتنی پیاری لگ رہی ہیں، ساتھ ہی مریم نواز کا نام بھی لکھا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز اور ان کے بیٹے سے کافی حد تک مماثلت رکھتے دو لوگ لائن میں کھڑے انتظار کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔