والد کا تعلق کیا پاکستان سے تھا، اداکارہ تبو شادی نہ ہونے کا ذمہ اجے دیوگن کو کیوں سمجھتی ہیں؟

image

بھارتی اداکاراؤں میں اداکارہ تبو کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے معصومانہ انداز اور بچپن سے ہی اداکاری کے شوق کی بنا پر مقبول ہوئیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ تبو ان دنوں کافی وائرل ہیں، کیونکہ انہوں نے ہیرا پھیری کی نئی سیریز جس میں نئے نوجوان اداکار کارتک آریان شامل ہیں، اُس میں فلم میں چڑیل کا کردار نبھایا ہے۔

1971 میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے بچپن ہی سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا، 11 سال کی عمر میں ہی تبو نے فلم بازار میں کردار نبھایا تھا، جس کے بعد سب کی توجہ حاصل کر گئیں۔

دوسری جانب اداکارہ تبو کے والد جمال ہاشمی اور والدہ اسکول ٹیچر تھیں۔ والد نے اُس وقت تبو کی والدہ کو طلاق دی جب وہ بچپن کے دور میں تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ تبو اپنی بہن فرح اور والدہ سے کافی قریبی ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے کہ تبو کے والد کا تعلق پاکستان سے تھا، تاہم اس حوالے صرف بھارتی سوشل میڈیا پر ہی خبریں موجود ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ شبانہ اعظمیٰ اور تبو آپس میں رشتے دار ہیں۔

اداکارہ تبو کے شوبز میں دو قریبی دوست ہیں، جن کے ساتھ وہ کافی قریبی ہیں، ایک فرح خان اور دوسرے اجے دیوگن۔

تبو بتاتی ہیں کہ فرح خان کے گھر جا کر انہیں کافی سکون ملتا ہے، جبکہ اجے اور وہ بچپن کے دوست ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ میری شادی نہ ہونے کی وجہ بھی اجے دیوگن ہے۔

جو لڑکا بھی مجھے پسند آیا اور ہم بات چیت کرتے تو اجے اور میرا کزن اُس لڑکے کو ڈرا دھمکا کر مجھ سے دور کر دیتے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.