ماں باپ کی شادی کے 20 سال بعد پیدا ہوا تھا۔۔ سب کو ہنسانے والے مرحوم ٹونی نوید نے اپنی زندگی کے بارے میں کیا بتایا تھا؟

image

“ماں باپ کی شادی کے 20 برس بعد پیدا ہوا تھا۔ جب تھوڑا سمجھدار ہوا تو اپنے بڑے بڑے بہن بھائیوں کو دیکھا۔ میں چھوٹا تھا تب ہی بہن اور بھائی کی شادی ہوگئی چھوٹی عمر میں چچا اور ماموں بن گیا تھا۔ میں پہلی کلاس میں تھا اور چاچا، ماموں بولنے والے آگئے تھے“

یہ کہنا ہے گزشتہ روز انتقال کرجانے والے پاکستان شوبز کے مشہور فوٹوگرافر، گلوکار اور فوٹوگرافر ٹونی نوید رشید کا۔ ہر وقت ہنسنے ہنسانے والے ٹونی شوبز کی دنیا میں کافی شہرت اور دوست رکھتے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے اچانک انتقال پر اداکارہ ریشم سمیت بہت سی مشہور شخصیات روپڑیں۔ اس آرٹیکل میں ہم نے اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے ٹونی کے پرانے انٹرویوز سے ان کی زندگی کے بارے میں معلومات اکھٹی کی ہے جو ہم یہاں پیش کررہے ہیں۔

ٹیچر نے کہا تم پیدائشی گلوکار ہو

بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے ٹونی نے بتایا کہ انھیں بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا یہاں تک کہ جب اپنی ٹیچر کو نرسری کی پوئم بابا بلیک شیپ سنائی تو ان کی ٹیچر نے کہا کہ تم تو پیدائشی گلوکار ہو۔

اللہ پر توکل کرتا ہوں

ٹونی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے ہنستے مسکراتے رہنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کا بچپن بہت اچھا گزرا ہے۔ ان کی والدہ انھیں کہتی تھیں کہ ٹونی تمھارا کردار اور اصول ہی آگے جا کر تمھیں دوسروں سے ممتاز کریں گے یہی وجہ ہے کہ میں اپنے اصولوں کا خیال رکھتا ہوں کسی کا دل نہیں دکھاتا۔ ٹونی نے بتایا کہ اللہ سے ان کا تعلق بہت مضبوط تھا وہ ہمیشہ اللہ پر توکل کرتے ہیں اور ان کا کام ہوجاتا ہے اس لئے وہ کبھی پریشان نہیں ہوتے۔

ریشم رو پڑیں

واضح رہے کہ لاہور میں انتقال کرجانے والے ٹونی کی نجی زندگی کے حوالے سے بہت کم معلومات سوشل میڈیا پر موجود ہیں البتہ شوبز کی دنیا میں ان کے ساتھی کس قریبی عزیز سے کم نہ تھے۔ ادااکرہ ریشم بھی ان میں سے ایک ہیں۔ ٹونی کی اچانک موت کے بعد ریشم نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انھوں نے کہا کہ “ میرا ایک بہت پیارا دوست میرا بھائی جس کے ساتھ میرا ایک طویل ساتھ تھا وہ اس دنیا سے چلا گیا۔“


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.