بیٹیوں کو گود سے نہیں دل سے جنم دیا ۔۔ سشمیتا سین سے متاثر ہو کر 2 بیٹیوں کو گود لینے والی خاتون کی ایسی کہانی جو ہر ایک ماں کے لئے مثال ہے

image

بچوں سے محبت ہر شخص کے دل میں ہوتی ہے۔ کچھ لوگ ظاہر کردیتے ہیں اور کچھ محبت کو دل میں دبا لیتے ہیں۔ ایک بھارتی خاتون نے اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے ایک بھرے گھر کی خواہشمند رہی ہوں کہ میں خود بھی خوش رہوں اور میرے ساتھ گھر والے بھی، ہر رشتے کی ایک الگ پہچان ہو، ایک الگ شناخت ہو لیکن میں روزمرہ کی لڑائی جھگڑوں اور پریشانیوں کو مول لینا نہیں چاہتی تھی، یہی وجہ ہے کہ میں نے شادی نہیں کی۔

ٹی وی پر جب بھی سشمیا سین کو دیکھتی اور ان کی لے پالک بیٹیوں کو دیکھتی تو دل میں بچوں کے لیے محبت مزید جاگ جاتی۔ میں ہمیشہ یہ کہتی تھی کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں لیکن ہمارا معاشرہ شادی کے بناء بچوں کو قبول نہیں کرتی۔ 2008 میں دو بیٹیوں کو میں نے گود لیا اور یہ ہمت مجھے سشمیتا کو دیکھ کر حاصل ہوئی۔ جب میں نے بچیوں کو گود لیا تو مجھے لگا تھا کہ یہ معاشرہ مجھے جینے نہیں دے گا، میرے گھر والے بھی مجھے قبول نہیں کریں گے۔ کسی حد تک پریشانیاں ہوئیں لیکن پھر مجھے اور میری بیٹیوں کو ایک نئی شناخت ملی۔ لوگ ہمیں ماں بیٹی کے رشتے سے پکارنے لگے۔

مجھے اس وقت زندگی کا سب سے پُرسکون احساس ہوتا ہے جب میری بیٹیاں کہتی ہیں مما نے ہمیں گود نے نہیں دل سے جنم دیا اور اس وقت قبول کیا جب سگے ماں باپ اپنی غلطیوں کے عوض ہمارا سودہ کرچکے تھے۔ یہ ہماری حقیقی ماں اور باپ ہیں۔

یہ کہانی ہر اس جوڑے کے لیے مثال ہے جو بے اولاد ہیں، انہیں یہ واضح سوچ رکھنی چاہیے کہ اولاد اپنی گود سے ہی نہیں پلتی بلکہ لے پالک بچے بھی سگے بچوں سے زیادہ عزیز ہو جاتے ہیں۔ ایک ماں کا دل ہر عورت میں جنم لیتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.