کہتے ہیں کہ اگر ایک عورت کچھ کرنے کو ٹھان لے تو پھر اسے کوئی روک نہیں سکتا ہے، ایسا ہی کچھ ایک خاتون نے کیا ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
روس سے تعلق رکھنے والی 94 سالہ خاتون نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب میڈیکل کی دنیا میں ان کا نام ایک باہمت خاتون کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی ڈاکٹر کے طور پر لیا جانے لگا۔
سرجن الا روس کے شہر ریزان سے تعلق رکھتی تھیں، جبکہ الا دنیا کی سب سے عمر دراز اور سینئر ترین سرجن ہیں۔
94 سال کی عمر پانے والی سرجن الا نے میڈیکل فیلڈ کے 68 سال میں 10 ہزار سے زائد سرجریاں کی ہیں، جن میں سے تمام کامیاب ہوئیں۔
میڈیکل فیلڈ سے متعلق الا نے ایک ایسا ناول پڑھا تھا، جس نے انہیں میڈیکل فیلڈ اور انسانیت کا دکھ سمجھنے میں مدد کی اور پھر وہ اس حد تک اس فیلڈ میں مگن ہو گئیں کہ نہ شادی کی اور نہ ہی بچے ہوئے۔
اگرچہ انہیں مشکلات بہت پیش آئیں، تاہم الا نے ماسکو میڈیکل انسٹیٹیوٹ سے تعلیم مکمل کی، اور پھر اپنے علاقے میں میڈیکل کی سہولت دیتی رہیں۔
اپنی زندگی میں الا کہتی تھیں کہ میڈیکل ایک پروفیشن نہیں ہے، بلکہ زندگی کا ایک راستہ ہے۔ ایک سرجن زندہ ہی کیوں رہے، اگر اسے کام نہیں کرنا تو۔
سرجن الا اپنے پروفیشن کو عبادت سمجھ کر اسے کیا کرت تھیں، گھر میں ایک بھتیجا بھی تھا جو کہ خود معزور تھا، اس کا خیال بھی خود رکھتیں اور اپنی 8 بلیوں کو کھانا بھی خود کھلاتی۔
یہاں تک کے روزمرہ کے مطابق وہ صبح 8 سے 11 اپنے کلینیک میں مریضوں کو دیکھتی، پھر اس کے بعد سرجری کے لیے اسپتال چلی جاتی، یوں اس طرح روزانہ دن گزرتے جاتے اور وہ 94 سال کی عمر تک بھی پہنچ گئیں۔