آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر 2 مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک جبکہ 12 افراد کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل بھی جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا جبکہ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔