امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

image

امریکا میں سزائے موت کے قیدی نے اپنی آخری خواہش میں ہائی کیلوریز سے بھرپور کھانے کی فرمائش کر دی۔

سزائے موت کے مجرم سے آخری خواہش پوچھی جاتی ہے جس میں زیادہ تر قیدی آخری بار اپنے پیاروں سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں، تاہم امریکی ریاست جارجیا میں مجرم نے ایسی خواہش ظاہر کی کہ سب حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ سٹیسی ہمفریز کو دہرے قتل کے جرم میں مہلک انجکشن کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنے کی سزا سنائی گئی ہے۔

سٹیسی ہمفریز تقریباً 6 فٹ 3 انچ لمبا شخص ہے جو 305 پاؤنڈ وزن کے ساتھ موٹاپے کا شکار ہے، جس نے سزا سے قبل اپنی آخری خواہش میں کیلوریز سے بھرپور کھانے کا انتخاب کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سٹیسی ہمفریز نے آخری خواہش میں باربی کیو بیف برسکٹ، پگ میٹ، بیکن ڈبل چیز برگر، فرنچ فرائز، کولسلا، کارن بریڈ، بفیلو ونگز، ایک میٹ پریمی پین پیزا، ونیلا آئس کریم اور دو لیمن لائم سوڈا پینے کی فرمائش کی ہے، اس انوکھی فرمائش کے سبب مجرم نے عالمی توجہ حاصل کرلی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US