درخت پر لٹکی تڑپتی ہوئی چیل کو مرنے سے بچا لیا۔۔ پولیس اہلکار نے کس طرح مرتی ہوئی چیل کی جان بچائی ؟ دلچسپ ویڈیو

image

کچھ لوگوں کے دلوں میں اللہ نے بہت رحم ڈالا ہوتا ہے جو کسی کو تکلیف برداشت کرتا نہیں دیکھ سکتے۔ ان کی تکلیف کو دور کرنے کے لیے وہ فوراً مدد کو دوڑ پڑتے ہیں اور انہیں مشکل سے آزاد کرواتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ اس ویڈیو میں دیکھنے کو ملا جب لاہور پولیس کے اہلکار نے ایک بے زبان پرندے کی جان بچائی اور یہ کام کر کے اس نے رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

لاہور میں نوجوانوں کو پتنگ اڑانے کا بہت شوق ہوتا ہے مگر انہیں شاید یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ ان کے شوق سے کسی جاندار کی جان جان کو خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس قاتل ڈور سے آئے روز کسی نہ کسی انسانی جان کا ضیاع ہوتا رہتا ہے۔ لیکن اس بار کوئی پتنگ کی ڈور سے کوئی انسان نہیں بلکہ ایک چیل کینال روڈ پر ڈور کے چنگل میں پھنس گئی اور اپنی جان بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگی۔

ڈور میں پھنسی ہوئی چیل دیکھ کر وہاں موجود ٹریفک پولیس اہلکار مدد کو دوڑا اور پھر اس نے پہلے چیل کو درخت سے اتارا اور پھر اس کے گرد لپٹی ہوئی ڈور کو کاٹ کر اسے آزاد کروا دیا۔ ڈور سے رہائی ملتے ہی چیل اڑ کر ایک مرتبہ پھر آزاد فضاؤں میں پہنچ گئی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئی کی گئی ہے اور مختصر سے وقت میں ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا وہیں درجنوں افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار کو اس کوشش پر سراہا۔ کسی نے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایسے نیک کاموں کی خوب پذیرائی ہونے چاہیے تاکہ لوگوں میں رحم دلی کا جذبہ پیدا ہو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.