میں خوش قسمت ہوں کہ میرا شوہر پاکستانی ہے ۔۔ دیکھیں اس یونانی لڑکی نے پاکستانی نائی سے شادی کیوں کی؟

image

شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس کا فیصلہ آسمانوں پر سالوں پہلے ہو جاتا ہے۔ اس بات کا صاف ثبوت یہ جوڑا ہے جو 2 مختلف ملکوں سے تعلق رکھتا ہے پر انتہائی خوش زندگی گزار رہے ہیں۔

جی ہاں ہم یہاں بات کر رہے ہیں ایک ایسے پاکستانی کی جس کی یونان میں نائی کی دکان ہے پر اس نے انتہائی خوبصورت حسینہ سے پسند کی شادی کر لی۔

اس شخص کا نام ہے اعجاز جو کہ پاکستانی علاقے گوجرانوالہ کا رہائشی ہے جبکہ اس کی بیوی رومانیا کی رہائشی لیکن اس وقت یہ دونوں پچھلے 15 سالوں یونان میں مقیم ہیں۔ اور اعجاز صاحب کا کہنا ہے کہ ہم دونوں الگ ماحول اور کلچر سے تعلق رکھتے ہیں مگر میں ان سے شادی کر کےپچھتایا نہیں کیونکہ یہ میری عزت بالکل ایک پاکستانی بیوی کی طرح کرتی ہیں۔

مجھے دن بھر بریانی، آلو گوشت، کرلے، آلو گوبی اور قورمہ جیسی کئی لذیز ڈشز بنا کر کھلاتی ہیں لیکن ایسا بھی نہیں کہ سارے گھر کے کام بیوی کرتی ہے بلکہ میں بھی ان کا ساتھ دیتا ہوں کیونکہ میں بیوی بیاہ کر گھر لایا ہوں ناکہ کوئی نوکرانی لایا ہوں۔ ان سب باتوں کے علاوہ ان کی بیوی کہتی ہے کہ میں خوش قسمت ہوں جو ان سے شادی ہوئی۔

کیونکہ مجھے پاکستان میں اپنے سسرال میں بہت پیار ملا، یہی وجہ ہے کہ ہم 3 مرتبہ پوری فیملی پاکستان گئی اور وہاں اسلام آباد، مری، لاہور وغیرہ گھومتے رہے جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ پاکستان کتنا اچھا ملک ہے۔

شادی کے 12 سال گزرنے کے بعد گوری کا کہنا تھا کہ ان سے شادی کا فیصلہ بہت اچھا تھا کیونکہ ان کا دل اور چہرہ بہت خوبصورت ہے۔ اور یہ بھی یاد رہے کہ اس خوبصورت جوڑے کے 3 بچے ہیں جن میں سے 2 لڑکیاں اور 1 لڑکا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.